Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

مساجد کوآباد کریں اور نماز عید بھی باجماعت پڑھیں، مفتی تقی عثمانی

شائع 18 مئ 2020 03:54pm

ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ تمام مسلمان باجماعت نمازوں  اورعبادات سے مسجدوں کو آباد کریں اور نماز عید بھی ادا کریں  ، تاہم انہوں نے عبادات کی ادائیگی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مفتی تقی عثمانی نے اپنا ایک بیان جاری کیا ہے، بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اب کورونا کے باعث نہ تو کاروبار زندگی کو روکا جاسکتا ہے اور نہ ہی اجتماعی عبادتوں کو بند رکھا جاسکتا ہے کیونکہ کورونا کی وبا طویل سے طویل تر ہوتی جارہی ہے۔

مفتی تقی عثمانی نے مزید کہا کہ تمام مسلمان ماہ رمضان کے آخری عشرے کے لمحات کو غنیمت جان کر بے خوف و خطر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مساجد کو آباد کریں اور عبادتوں کا اہتمام کریں ۔

انہوں نے مزید امید کا اظہار کیا کہ حکومت اپنی زمے داری اور مسلمانوں کے جذبات کا احساس کرتےہوئے مساجد میں عبادات کی ادائیگی میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔